وحدثني الفضل بن سهل، قال: سالت معلى الرازي، عن محمد بن سعيد، الذي روى عنه عباد، فاخبرني، عن عيسى بن يونس، قال: كنت على بابه، وسفيان عنده، فلما خرج سالته عنه، فاخبرني انه كذاب
فضل بن سہل سے روایت ہے، اس نے کہا: میں نے معلیٰ رازی سے پوچھا محمد بن سعید کا حال جس سے عباد بن کثیر روایت کرتا ہے تو انہوں نے نقل کیا عیسیٰ بن یونس سے۔ انہوں نے کہا: میں عباد کے دروازہ پر تھا اور سفیان اس کے پاس تھا جب وہ باہر نکلے تو میں نے پوچھا ان سے عباد کے متعلق۔ سفیان نے کہا: وہ جھوٹا ہے۔