حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، اخبرنا عيسى وهو ابن يونس، حدثنا الاوزاعي، عن سليمان بن موسى، قال: لقيت طاوسا، فقلت: حدثني فلان، كيت وكيت، قال:" إن كان صاحبك مليا، فخذ عنه
سلیمان بن موسیٰ نے کہا: میں طاؤس سے ملا اور میں نے کہا: فلاں شخص نے مجھ سے حدیث بیان کی ایسی اور ویسی۔ انہوں نے کہا: اگر وہ معتبر ہے (یعنی اس کی دیانت اور امانت پر بھروسہ ہو سکتا ہے جیسے مالدار خوش معاملہ کی بات کا اعتبار ہوتا ہے) تو اس سے روایت کر حدیث کو۔