وحدثني حرملة بن يحيى بن عبد الله بن حرملة بن عمران التجيبي ، قال: حدثنا ابن وهب ، قال: حدثني ابو شريح ، انه سمع شراحيل بن يزيد ، يقول: اخبرني مسلم بن يسار ، انه سمع ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يكون في آخر الزمان، دجالون كذابون، ياتونكم من الاحاديث، بما لم تسمعوا انتم، ولا آباؤكم، فإياكم وإياهم، لا يضلونكم، ولا يفتنونكم ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اخیر زمانے میں دجال (یعنی جھوٹ کو سچ بنانے والے) اور کذاب (یعنی جھوٹ بولنے والے) پیدا ہوں گے۔ وہ ایسی حدیثیں تم کو سنائیں گے جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے نہ سنی ہوں گی تو بچے رہنا ان سے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو گمراہ کر دیں اور آفت میں ڈال دیں۔“