وحدثني ابو طاهر ، وحرملة بن يحيى ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، قال: اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، ان عبد الله بن مسعود ، قال: ما انت بمحدث قوما حديثا، لا تبلغه عقولهم، إلا كان لبعضهم فتنة.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تو لوگوں سے ایسی حدیثیں بیان کرے جو ان کی عقل میں نہ آئیں تو بعض لوگوں کیلئے اس میں فتنہ ہو گا یعنی وہ گمراہ ہو جائیں گے اسی لئے ہر شخص سے اس کی عقل کے موافق بات کرنی چاہئے۔