حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن ابي إسحاق، عن صلة، عن حذيفة، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال لاهل نجران:"لابعثن إليكم رجلا امينا حق امين، فاستشرف لها اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فبعث ابا عبيدة.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسحاق نے، ان سے صلہ بن زفر نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل نجران سے فرمایا ”میں تمہارے پاس ایک امانت دار آدمی جو حقیقی امانت دار ہو گا بھیجوں گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ منتظر رہے (کہ کون اس صفت سے موصوف ہے) تو آپ نے ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔