كِتَاب الْفِتَنِ کتاب: فتنوں کے بیان میں

حدثنا مسدد، حدثنا عبيد الله بن موسى، عن الاعمش، عن شقيق، قال: كنت مع عبد الله، وابي موسى، فقالا: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" إن بين يدي الساعة لاياما ينزل فيها الجهل، ويرفع فيها العلم، ويكثر فيها الهرج والهرج، القتل".

ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے، ان سے شقیق نے بیان کیا کہ میں عبداللہ بن مسعود اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، ان دونوں حضرات نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن سے پہلے ایسے دن ہوں گے جن میں جہالت اترے پڑے گی اور علم اٹھا لیا جائے گا اور «هرج» بڑھ جائے گا اور «هرج» قتل ہے۔

صحيح البخاري # 7063
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp