وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينا انا نائم إذ اوتيت خزائن الارض فوضع في يدي سواران من ذهب، فكبرا علي واهماني، فاوحي إلي ان انفخهما، فنفختهما فطارا، فاولتهما الكذابين اللذين انا بينهما، صاحب صنعاء، وصاحب اليمامة".
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں سویا ہوا تھا کہ زمین کے خزانے میرے پاس لائے گئے اور میرے ہاتھ میں دو سونے کے کنگن رکھ دئیے گئے جو مجھے بہت شاق گزرے۔ پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونک ماروں میں نے پھونکا تو وہ اڑ گئے۔ میں نے ان کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جن کے درمیان میں میں ہوں ایک صنعاء کا اور دوسرا یمامہ کا۔“