كِتَاب التَّعْبِيرِ کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں

حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا يحيى هو ابن سعيد، قال: سمعت ابا سلمة، قال: سمعت ابا قتادة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" الرؤيا الصادقة من الله، والحلم من الشيطان".

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ نے جو سعید کے بیٹے ہیں ‘ کہا کہ میں نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ کہا کہ میں نے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اچھے) خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں۔

صحيح البخاري # 6984
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp