حدثنا عثمان بن الهيثم، حدثنا عوف، عن ابي رجاء، عن عمران، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" اطلعت في الجنة، فرايت اكثر اهلها الفقراء، واطلعت في النار، فرايت اكثر اهلها النساء".
ہم سے عثمان بن ہثیم نے بیان کیا، کہا ہم سے عوف بن ابی جمیلہ نے بیان کیا، ان سے ابورجاء عمران عطاردی نے، ان سے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو وہاں رہنے والے اکثر غریب لوگ تھے اور میں نے جہنم میں جھانک کر دیکھا (شب معراج میں) تو وہاں عورتیں تھیں۔