حدثني محمد بن عرعرة، حدثنا شعبة، عن سعد بن إبراهيم، عن ابي سلمة، عن عائشة رضي الله عنها، انها قالت: سئل النبي صلى الله عليه وسلم اي الاعمال احب إلى الله؟ قال:" ادومها، وإن قل، وقال: اكلفوا من الاعمال ما تطيقون".
مجھ سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کون سا عمل اللہ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ فرمایا کہ جس پر ہمیشگی کی جائے، خواہ وہ تھوڑی ہی ہو اور فرمایا نیک کام کرنے میں اتنی ہی تکلیف اٹھاؤ جتنی طاقت ہے (جو ہمیشہ نبھ سکے)۔