كِتَاب الِاسْتِئْذَانِ کتاب: اجازت لینے کے بیان میں

حدثني محمد بن سلام، اخبرنا مخلد، اخبرنا ابن جريج، قال: اخبرني زياد، انه سمع ثابتا مولى عبد الرحمن بن زيد، انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، والقليل على الكثير".

ہم سے محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو مخلد نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ مجھے زیاد نے خبر دی، انہوں نے عبدالرحمٰن بن زید کے غلام ثابت سے سنا، اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد والے بڑی تعداد والوں کو۔

صحيح البخاري # 6232
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp