حدثنا مسدد، حدثنا حماد، عن ثابت البناني، عن انس بن مالك، وايوب، عن ابي قلابة، عن انس بن مالك، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر، وكان معه غلام له اسود يقال له: انجشة يحدو، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ويحك يا انجشة رويدك بالقوارير".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ثابت بنانی نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے (دوسری سند) اور اس حدیث کو حماد نے ایوب سختیانی سے اور ایوب نے ابوقلابہ سے روایت کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کے ساتھ آپ کا ایک حبشی غلام تھا۔ ان کا نام انجشہ تھا وہ حدی پڑھ رہا تھا (جس کی وجہ سے سواری تیز چلنے لگی)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”افسوس «ويحك» اے انجشہ! شیشوں کے ساتھ آہستہ آہستہ چل۔