حدثنا ابو الوليد، حدثنا شعبة، عن مخارق، سمعت طارقا، قال: قال عبد الله" إن احسن الحديث كتاب الله واحسن الهدي هدي محمد صلى الله عليه وسلم".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مخارق نے، انہوں نے کہا میں نے طارق سے سنا، کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلاشبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ (چال چلن) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔