حدثنا آدم بن ابي إياس، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: لما اراد النبي صلى الله عليه وسلم ان يكتب إلى الروم قيل له: إنهم لن يقرءوا كتابك إذا لم يكن مختوما،" فاتخذ خاتما من فضة ونقشه محمد رسول الله" فكانما انظر إلى بياضه في يده.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روم (کے بادشاہ کو) خط لکھانا چاہا تو آپ سے کہا گیا کہ اگر آپ کے خط پر مہر نہ ہوئی تو وہ خط نہیں پڑھتے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس پر لفظ «محمد رسول الله» کندہ کرایا۔ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی اب بھی میں دیکھ رہا ہوں۔