حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب، حدثنا حماد، حدثنا ايوب، عن محمد، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:" تعرق رسول الله صلى الله عليه وسلم كتفا، ثم قام فصلى ولم يتوضا".
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب سختیانی نے بیان کیا، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شانے کی ہڈی کا گوشت کھایا، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز کے لیے نیا) وضو نہیں کیا اور (اسی سند سے)۔