حدثنا محمد بن مقاتل، اخبرنا عبد الله، اخبرنا عاصم بن سليمان، عن الشعبي، انه سمع جابر بن عبد الله، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا اطال احدكم الغيبة فلا يطرق اهله ليلا".
ہم سے محمد بن مقاتل مروزی نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو عاصم بن سلیمان نے خبر دی، انہیں عامر شعبی نے اور ان سے جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی شخص زیادہ دنوں تک اپنے گھر سے دور ہو تو یکایک رات کو اپنے گھر میں نہ آ جائے۔