حدثنا عبد الله بن محمد بن اسماء، حدثنا جويرية، عن مالك بن انس، عن الزهري، عن ابن محيريز، عن ابي سعيد الخدري، قال:" اصبنا سبيا فكنا نعزل، فسالنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: اوإنكم لتفعلون، قالها ثلاثا، ما من نسمة كائنة إلى يوم القيامة إلا هي كائنة".
ہم سے عبداللہ بن محمد بن اسماء نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے امام مالک بن انس نے، ان سے زہری نے، ان سے ابن محیریز نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (ایک غزوہ میں) ہمیں قیدی عورتیں ملیں اور ہم نے ان سے عزل کیا۔ پھر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا حکم پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم واقعی ایسا کرتے ہو؟ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا (پھر فرمایا) قیامت تک جو روح بھی پیدا ہونے والی ہے وہ (اپنے وقت پر) پیدا ہو کر رہے گی۔ پس تمہارا عزل کرنا عبث حرکت ہے۔