وعن عبد الصمد , حدثني ابي , حدثني ايوب , عن نافع , عن ابن عمر , فاتوا حرثكم انى شئتم سورة البقرة آية 223 , قال:" ياتيها في"،رواه محمد بن يحيى بن سعيد , عن ابيه , عن عبيد الله , عن نافع , عن ابن عمر.
اور عبدالصمد بن عبدالوارث سے روایت ہے، ان سے ان کے والد نے بیان کیا، ان سے ایوب نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ آیت «فأتوا حرثكم أنى شئتم» ”سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح چاہو۔“ کے بارے میں فرمایا کہ (پیچھے سے بھی) آ سکتا ہے۔ اور اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن سعید بن قطان نے بھی اپنے والد سے، انہوں نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔