حدثنا إسماعيل، قال: حدثني اخي، عن سليمان، عن ثور بن زيد، عن ابي الغيث، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:" الإيمان يمان، والفتنة ها هنا ها هنا يطلع قرن الشيطان".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا، ان سے ابن بلال نے، ان سے ثور بن زید نے، ان سے ابوالغیث (سالم) نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان یمن کا ہے اور فتنہ (دین کی خرابی) ادھر سے ہے اور ادھر ہی سے شیطان کے سر کا کونا نمودار ہو گا۔