كِتَاب الْمَغَازِي کتاب: غزوات کے بیان میں

حدثنا محمد , اخبرنا الفزاري , وعبدة , عن إسماعيل بن ابي خالد , قال: سمعت عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنهما , يقول: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم على الاحزاب , فقال:" اللهم منزل الكتاب سريع الحساب , اهزم الاحزاب , اللهم اهزمهم وزلزلهم.

ہم سے محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو فزاری اور عبدہ نے خبر دی ‘ ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احزاب (افواج کفار) کے لیے (غزوہ خندق کے موقع پر) بددعا کی اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے! جلدی حساب لینے والے! کفار کے لشکر کو شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے۔ یا اللہ! ان کی طاقت کو متزلزل کر دے۔

صحيح البخاري # 4115
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp