حدثنا يحيى بن جعفر، اخبرنا وكيع، عن سفيان، عن ابي هاشم، عن ابي مجلز، عن قيس بن عباد، سمعت ابا ذر رضي الله عنه:" يقسم لنزلت هؤلاء الآيات في هؤلاء الرهط الستة يوم بدر" نحوه.
ہم سے یحییٰ بن جعفر نے بیان کیا، ہم کو وکیع نے خبر دی، انہیں سفیان نے، انہیں ابوہاشم نے، انہیں ابومجلز نے، انہیں قیس بن عباد نے اور انہوں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ قسمیہ بیان کرتے تھے کہ یہ آیت ( «هذان خصمان اختصموا في ربهم») انہیں چھ آدمیوں کے بارے میں، بدر کی لڑائی کے موقع پر نازل ہوئی تھی۔ پہلی حدیث کی طرح راوی نے اسے بھی بیان کیا۔