حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا همام، عن ثابت، عن انس، عن ابي بكر رضي الله عنه، قال: كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في الغار فرفعت راسي فإذا انا باقدام القوم، فقلت: يا نبي الله لو ان بعضهم طاطا بصره رآنا، قال:" اسكت يا ابا بكر اثنان الله ثالثهما".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، ان سے ثابت نے، ان سے انس رضی اللہ عنہ نے اور ان سے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں تھا۔ میں نے جو سر اٹھایا تو قوم کے چند لوگوں کے قدم (باہر) نظر آئے میں نے کہا، اے اللہ کے نبی! اگر ان میں سے کسی نے بھی نیچے جھک کر دیکھ لیا تو وہ ہمیں ضرور دیکھ لے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ابوبکر! خاموش رہو ہم ایسے دو ہیں جن کا تیسرا اللہ ہے۔“