حدثنا معلى بن اسد , وموسى بن إسماعيل التبوذكي , قالا: حدثنا وهيب، عن ايوب، وقال:" لو كنت متخذا خليلا لاتخذته خليلا ولكن اخوة الإسلام افضل" حدثنا قتيبة، حدثنا عبد الوهاب، عن ايوب مثله.
ہم سے معلیٰ بن اسد اور موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے ایوب نے (یہی روایت) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو جانی دوست بنا سکتا تو ابوبکر کو بناتا۔ لیکن اسلام کا بھائی چارہ کیا کم ہے۔ ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالوہاب نے اور ان سے ایوب نے ایسی ہی حدیث بیان کی۔