حدثنا الحكم بن نافع، حدثنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني ابو سلمة، ان ابا هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تقوم الساعة حتى يقتتل فئتان دعواهما واحدة".
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعیب نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا مجھے ابوسلمہ نے خبر دی اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دو جماعتیں (مسلمانوں کی) آپس میں جنگ نہ کر لیں اور دونوں کا دعویٰ ایک ہو گا (کہ وہ حق پر ہیں)۔“