كِتَاب الْمَنَاقِبِ کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا عبد الرزاق، حدثنا ابن جريج، قال: اخبرني ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم" دخل عليها مسرورا تبرق اسارير وجهه، فقال: الم تسمعي ما، قال: المدلجي لزيد واسامة وراى اقدامهما إن بعض هذه الاقدام من بعض".

ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ مجھے ابن شہاب نے خبر دی، انہیں عروہ نے اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں بہت ہی خوش خوش داخل ہوئے، خوشی اور مسرت سے پیشانی کی لکیریں چمک رہی تھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ! تم نے سنا نہیں مجزز مدلجی نے زید و اسامہ کے صرف قدم دیکھ کر کیا بات کہی؟ اس نے کہا کہ ایک کے پاؤں دوسرے کے پاؤں سے ملتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

صحيح البخاري # 3555
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp