كِتَاب الْمَنَاقِبِ کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

حدثنا احمد بن سعيد ابو عبد الله، حدثنا إسحاق بن منصور، حدثنا إبراهيم بن يوسف، عن ابيه، عن ابي إسحاق، قال: سمعت البراء، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم" احسن الناس وجها واحسنه خلقا ليس بالطويل البائن ولا بالقصير".

ہم سے ابوعبداللہ احمد بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحٰق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابواسحٰق نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے سنا، آپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و جمال میں بھی سب سے بڑھ کر تھے اور جسمانی ساخت میں بھی سب سے بہتر تھے۔ آپ کا قد نہ بہت لانبا تھا اور نہ چھوٹا (بلکہ درمیانہ قد تھا)۔

صحيح البخاري # 3549
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp