حدثنا محمد بن مقاتل، اخبرنا عبد الله، اخبرنا صالح بن حي، ان رجلا من اهل خراسان، قال للشعبي، فقال الشعبي: اخبرني ابو بردة، عن ابي موسى الاشعري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا ادب الرجل امته فاحسن تاديبها وعلمها فاحسن تعليمها، ثم اعتقها فتزوجها كان له اجران وإذا آمن بعيسى، ثم آمن بي فله اجران والعبد إذا اتقى ربه واطاع مواليه فله اجران".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو صالح بن حیی نے خبر دی کہ خراسان کے ایک شخص نے شعبی سے پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ مجھے ابوبردہ نے خبر دی اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ”اگر کوئی شخص اپنی لونڈی کو اچھی طرح ادب سکھلائے اور پورے طور پر اسے دین کی تعلیم دے۔ پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے تو اسے دوگنا ثواب ملتا ہے اور وہ شخص جو پہلے عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتا تھا، پھر مجھ پر ایمان لایا تو اسے بھی دوگنا ثواب ملتا ہے اور وہ غلام جو اپنے رب کا بھی ڈر رکھتا ہے اور اپنے آقا کی بھی اطاعت کرتا ہے تو اسے بھی دوگنا ثواب ملتا ہے۔“