حدثنا إبراهيم بن المنذر، حدثنا ابو ضمرة، حدثنا موسى، عن نافع، قال عبد الله" ذكر النبي صلى الله عليه وسلم يوما بين ظهري الناس المسيح الدجال، فقال: إن الله ليس باعور الا إن المسيح الدجال اعور العين اليمنى كان عينه عنبة طافية.
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوضمرہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے موسیٰ نے بیان کیا، ان سے نافع نے بیان کیا کہ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن لوگوں کے سامنے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، لیکن دجال داہنی آنکھ سے کانا ہو گا، اس کی آنکھ اٹھے ہوئے انگور کی طرح ہو گی۔