حدثني عمر بن حفص، حدثنا ابي، حدثنا الاعمش، حدثنا إبراهيم التيمي، عن ابيه، عن ابي ذر رضي الله عنه، قال: قلت: يا رسول الله، اي مسجد وضع اول، قال:" المسجد الحرام، قلت: ثم اي، قال: ثم المسجد الاقصى، قلت: كم كان بينهما، قال: اربعون ثم، قال: حيثما ادركتك الصلاة فصل والارض لك مسجد".
مجھ سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم تیمی نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ! سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی تھی؟ فرمایا کہ مسجد الحرام! میں نے سوال کیا، اس کے بعد کون سی؟ فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ۔ میں نے سوال کیا اور ان دونوں کی تعمیر کا درمیانی فاصلہ کتنا تھا؟ فرمایا کہ چالیس سال۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس جگہ بھی نماز کا وقت ہو جائے فوراً نماز پڑھ لو۔ تمہارے لیے تمام روئے زمین مسجد ہے۔