حدثني محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن قتادة، قال: سمعت ابا العالية حدثنا ابن عم نبيكم يعني ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" لا ينبغي لعبد ان، يقول: انا خير من يونس بن متى ونسبه إلى ابيه.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ‘ ان سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے قتادہ نے بیان کیا ‘ ان سے ابوالعالیہ نے بیان کیا اور ان سے تمہارے نبی کے چچا زاد بھائی یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی شخص کو یوں نہ کہنا چاہئے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ان کے والد کی طرف منسوب کر کے لیا۔“