حدثنا مؤمل، حدثنا إسماعيل، حدثنا عوف، حدثنا ابو رجاء، حدثنا سمرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" اتاني الليلة آتيان فاتينا على رجل طويل لا اكاد ارى راسه طولا وإنه إبراهيم صلى الله عليه وسلم".
ہم سے مؤمل نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عوف نے، کہا ہم سے ابورجاء نے، کہا ہم سے سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آج کی رات میرے پاس (خواب میں) دو فرشتے (جبرائیل و میکائیل علیہما السلام) آئے۔ پھر یہ دونوں فرشتے مجھے ساتھ لے کر ایک لمبے قد کے بزرگ کے پاس گئے، وہ اتنے لمبے تھے کہ ان کا سر میں نہیں دیکھ پاتا تھا اور یہ ابراہیم علیہ السلام تھے۔“