حدثنا نصر بن علي بن نصر، اخبرنا ابو احمد، عن سفيان، عن ابي إسحاق، عن الاسود بن يزيد، عن عبد الله رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:" قرا فهل من مدكر سورة القمر آية 15 مثل قراءة العامة".
ہم سے نصر بن علی بن نصر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ابواحمد نے خبر دی، انہیں سفیان نے انہیں ابواسحاق نے انہیں اسود بن یزید نے اور انہیں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (آیت) «فهل من مدكر» مشہور قرآت کے مطابق (ادغام کے ساتھ) تلاوت فرمائی تھی۔