حدثني عبد الله بن محمد، حدثنا ابو عامر هو العقدي، حدثنا همام، عن ابي جمرة الضبعي، قال: كنت اجالس ابن عباس بمكة فاخذتني الحمى، فقال: ابردها عنك بماء زمزم فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" الحمى من فيح جهنم فابردوها بالماء او، قال: بماء زمزم، شك همام.
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر عبدالملک عقدی نے بیان کیا ان سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی نے بیان کیا کہ میں مکہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم کی بھاپ کے اثر سے آتا ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو یا یہ فرمایا کہ زمزم کے پانی سے۔ یہ شک ہمام راوی کو ہوا ہے۔