حدثنا محمد بن ابي بكر المقدمي، حدثنا فضيل بن سليمان، عن ابي حازم، عن سهل بن سعد رضي الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" ليدخلن من امتي سبعون الفا او سبع مائة الف، لا يدخل اولهم حتى يدخل آخرهم وجوههم على صورة القمر ليلة البدر".
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے ابوحازم نے بیان کیا اور ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میری امت میں سے ستر ہزار یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ) سات لاکھ کی ایک جماعت جنت میں ایک ہی وقت میں داخل ہوں گی اور ان سب کے چہرے ایسے چمکیں گے جیسے چودہویں کا چاند چمکتا ہے۔“