حدثنا ابو الوليد، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن انس رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" إني اعطي قريشا اتالفهم لانهم حديث عهد بجاهلية".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قریش کو میں ان کا دل ملانے کے لیے دیتا ہوں، کیونکہ ان کی جاہلیت (کفر) کا زمانہ ابھی تازہ گزرا ہے (ان کی دلجوئی کرنا ضروری ہے)۔“