حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، قال: حدثني ابو إسحاق، قال: سمعت عمرو بن الحارث، قال:" ما ترك النبي صلى الله عليه وسلم إلا سلاحه، وبغلته البيضاء، وارضا تركها صدقة".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان ثوری نے ‘ کہا کہ مجھ سے ابواسحاق نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے عمرو بن حارث سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی وفات کے بعد) اپنے ہتھیار ‘ ایک سفید خچر ‘ اور ایک زمین جسے آپ خود صدقہ کر گئے تھے ‘ کے سوا اور کوئی ترکہ نہیں چھوڑا تھا۔