حدثنا علي بن عبد الله، اخبرنا سفيان، عن عمرو، قال: اخبرني عطاء، سمع جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، قال:" كنا نتزود لحوم الاضاحي على عهد النبي صلى الله عليه وسلم إلى المدينة.".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو سفیان نے خبر دی، ان سے عمرو نے بیان کیا، کہا مجھ کو عطاء نے خبر دی، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا آپ نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قربانی کا گوشت بطور توشہ مدینہ لے جایا کرتے تھے (یہ لے جانا بطور توشہ ہوا کرتا تھا، اس سے آپ کا مطلب ثابت ہوا)۔