حدثنا احمد بن محمد، اخبرنا عبد الله، اخبرنا إسماعيل بن ابي خالد، انه سمع عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنهما، يقول: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الاحزاب على المشركين، فقال:" اللهم منزل الكتاب سريع الحساب، اللهم اهزم الاحزاب، اللهم اهزمهم وزلزلهم".
ہم سے احمد بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں اسماعیل بن ابی خالد نے خبر دی اور انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ بیان کرتے تھے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی تھی «اللهم منزل الكتاب سريع الحساب، اللهم اهزم الأحزاب، اللهم اهزمهم وزلزلهم» ”اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے (قیامت کے دن) حساب بڑی سرعت سے لینے والے، اے اللہ! مشرکوں اور کفار کی جماعتوں کو (جو مسلمانوں کا استیصال کرنے آئی ہیں) شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دے۔“