حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن حصين وابن ابي السفر، عن الشعبي، عن عروة بن الجعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة"، قال سليمان: عن شعبة، عن عروة بن ابي الجعد، تابعه مسدد، عن هشيم، عن حصين، عن الشعبي، عن عروة بن ابي الجعد.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حصین اور ابن ابی السفر نے، ان سے شعبی نے اور ان سے عروہ بن جعد رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر و برکت بندھی رہے گی۔“ سلیمان نے شعبہ کے واسطہ سے بیان کیا کہ ان سے عروہ بن ابی الجعد رضی اللہ عنہ نے اس روایت کی متابعت (جس میں بجائے ابن الجعد کے ابن ابی الجعد ہے) مسدد نے ہشیم سے کی، ان سے حصین نے، ان سے شعبی نے اور ان سے عروہ ابن ابی الجعد نے۔