كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ کتاب: جہاد کا بیان

وسمعت انس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم" لروحة في سبيل الله، او غدوة خير من الدنيا وما فيها، ولقاب قوس احدكم من الجنة، او موضع قيد يعني سوطه خير من الدنيا وما فيها، ولو ان امراة من اهل الجنة اطلعت إلى اهل الارض لاضاءت ما بينهما، ولملاته ريحا ولنصيفها على راسها خير من الدنيا وما فيها".

اور میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے تھے کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام بھی گزار دینا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے اور کسی کے لیے جنت میں ایک ہاتھ کے برابر جگہ بھی یا (راوی کو شبہ ہے) ایک «قيد» جگہ، «قيد» سے مراد کوڑا ہے، «دنيا وما فيها» سے بہتر ہے اور اگر جنت کی کوئی عورت زمین کی طرف جھانک بھی لے تو زمین و آسمان اپنی تمام وسعتوں کے ساتھ منور ہو جائیں اور خوشبو سے معطر ہو جائیں۔ اس کے سر کا دوپٹہ بھی دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بڑھ کر ہے۔

صحيح البخاري # 2796
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp