حدثنا عبدان، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا الاوزاعي، عن يحيى، عن ابي سلمة، عن جعفر بن عمرو، عن ابيه، قال:" رايت النبي صلى الله عليه وسلم يمسح على عمامته وخفيه"، وتابعه معمر، عن يحيى، عن ابي سلمة، عن عمرو، قال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہمیں عبداللہ نے خبر دی، کہا ہم کو اوزاعی نے یحییٰ کے واسطے سے خبر دی، وہ ابوسلمہ سے، وہ جعفر بن عمرو سے، وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے عمامے اور موزوں پر مسح کرتے دیکھا۔ اس کو روایت کیا معمر نے یحییٰ سے، وہ ابوسلمہ سے، انہوں نے عمرو سے متابعت کی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا (آپ واقعی ایسا ہی کیا کرتے تھے)۔