حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو بن دينار، قال: اخبرني طاوس، انه سمع ابن عباس رضي الله عنه، يقول: بلغ عمر بن الخطاب ان فلانا باع خمرا، فقال: قاتل الله فلانا، الم يعلم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" قاتل الله اليهود، حرمت عليهم الشحوم، فجملوها، فباعوها".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، کہا کہ مجھے طاؤس نے خبر دی، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، آپ فرماتے تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص نے شراب فروخت کی ہے، تو آپ نے فرمایا کہ اسے اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کر دے۔ کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، اللہ تعالیٰ یہود کو برباد کرے کہ چربی ان پر حرام کی گئی تھی لیکن ان لوگوں نے اسے پگھلا کر فروخت کیا۔