حدثنا ابن مقاتل، اخبرنا عبد الله، اخبرنا حميد الطويل، عن انس رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم" نهى انتباع ثمرة النخل حتى تزهو"، قال ابو عبد الله: يعني حتى تحمر.
ہم سے ابن مقاتل نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں حمید طویل نے اور انہیں انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکنے سے پہلے درخت پر کھجور کو بیچنے سے منع فرمایا ہے، ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا کہ ( «حتى تزهو.» سے) مراد یہ ہے کہ جب تک وہ پک کر سرخ نہ ہو جائیں۔