حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن حميد، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال:" حجم ابو طيبة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فامر له بصاع من تمر، وامر اهله ان يخففوا من خراجه".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی، انہیں حمید نے، اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ابوطیبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنا لگایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کھجور (بطور اجرت) انہیں دینے کے لیے حکم فرمایا۔ اور ان کے مالک کو فرمایا کہ ان کے خراج میں کمی کر دیں۔