كِتَاب فَضْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ کتاب: لیلۃ القدر کا بیان

حدثنا عبد الله بن ابي الاسود، حدثنا عبد الواحد، حدثنا عاصم، عن ابي مجلز، وعكرمة، قال ابن عباس رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" هي في العشر الاواخر، هي في تسع يمضين او في سبع يبقين يعني ليلة القدر"، وعن خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس: التمسوا في اربع وعشرين.

ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے ابومجلز اور عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شب قدر رمضان کے (آخری) عشرہ میں پڑتی ہے۔ جب نو راتیں گزر جائیں یا سات باقی رہ جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد شب قدر سے تھی۔ عبدالوہاب نے ایوب اور خالد سے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ شب قدر کو چوبیس تاریخ (کی رات) میں تلاش کرو۔

صحيح البخاري # 2022
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp