كِتَاب الْمُحْصَرِ کتاب: محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں

حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن منصور، سمعت ابا حازم، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من حج هذا البيت، فلم يرفث، ولم يفسق، رجع كما ولدته امه".

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اس گھر (کعبہ) کا حج کیا اور اس میں نہ «رفث» یعنی شہوت کی بات منہ سے نکالی اور نہ کوئی گناہ کا کام کیا تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔

صحيح البخاري # 1819
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp