ح وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا ابي، حدثنا عبيد الله، قال: حدثني نافع، عن ابن عمررضي الله عنهما،" ان العباس رضي الله عنه، استاذن النبي صلى الله عليه وسلم ليبيت بمكة ليالي منى من اجل سقايته، فاذن له" تابعه ابو اسامة وعقبة بن خالد وابو ضمرة.
اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ عباس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منیٰ کی راتوں میں (حاجیوں) کو پانی پلانے کے لیے مکہ میں رہنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی۔ اس روایت کی متابعت محمد بن عبداللہ کے ساتھ ابواسامہ عقبہ بن خالد اور ابوضمرہ نے کی ہے۔