حدثنا ابو عاصم الضحاك بن مخلد، اخبرنا ابن جريج، عن عطاء، عن ابن عباس رضي الله عنهما،" ان النبي صلى الله عليه وسلم اردف الفضل، فاخبر الفضل انه لم يزل يلبي حتى رمى الجمرة".
ہم سے ابوعاصم ضحاک بن مخلد نے بیان کیا، انہیں ابن جریج نے خبر دی، انہیں عطاء نے، انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزدلفہ سے لوٹتے وقت) فضل (بن عباس رضی اللہ عنہما) کو اپنے پیچھے سوار کرایا تھا۔ فضل رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمی جمرہ تک برابر لبیک پکارتے رہے۔