حدثنا مسدد، حدثنا حماد بن زيد، عن الزبير بن عربي، قال:" سال رجل ابن عمر رضي الله عنهما عن استلام الحجر، فقال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمه ويقبله، قال: قلت: ارايت إن زحمت، ارايت إن غلبت، قال: اجعل ارايت باليمن رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمه ويقبله".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے زبیر بن عربی نے بیان کیا کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حجر اسود کے بوسہ دینے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کو بوسہ دیتے دیکھا ہے۔“ اس پر اس شخص نے کہا اگر ہجوم ہو جائے اور میں عاجز ہو جاؤں تو کیا کروں؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ”اس اگر وگر کو یمن میں جا کر رکھو میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس کو بوسہ دیتے تھے۔“