حدثنا إسحاق بن يزيد، اخبرنا شعيب بن إسحاق، اخبرنا الاوزاعي، اخبرني يحيى بن ابي كثير، ان عمرو بن يحيى بن عمارة اخبره، عن ابيه يحيى بن عمارة بن ابي الحسن، انه سمع ابا سعيد رضي الله عنه , يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" ليس فيما دون خمس اواق صدقة، وليس فيما دون خمس ذود صدقة، وليس فيما دون خمس اوسق صدقة".
ہم سے اسحاق بن یزید نے حدیث بیان کی ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں شعیب بن اسحاق نے خبر دی ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام اوزاعی نے خبر دی ‘ انہوں نے کہا کہ مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے خبر دی کہ عمرو بن یحییٰ بن عمارہ نے انہیں خبر دی اپنے والد یحییٰ بن عمارہ بن ابوالحسن سے اور انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوٰۃ نہیں ہے اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے اور پانچ وسق سے کم (غلہ) میں زکوٰۃ نہیں ہے۔